اہم خبریںپاکستان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ہسپتال منتقل ہونے سے انکار

جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کی جائیں: سابق وزیر اعظم کا موقف

راولپنڈی :سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کر تے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ انہیں جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ پمز میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں درکار طبی سہولت میں تاخیر سے نواز شریف کے خون میں یوریا کی مقدار بڑھی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو دل کی تکلیف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے نواز شریف کا جیل میں تین بار معائنہ کیا،اور بلڈ ٹیسٹ بھی کرائے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close