
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اب الیکشن ہو جائیں یا ملتوی ہوں، ہم تو خرچہ کر چکے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی ۔
اس لیے ہم لاہور جا رہے ہیں، پولنگ ایجنٹ اپنی تیاری جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو درخواست کی تھی کہ کیس یہاں لگا دیں،تاہم ہمارا کیس لاہور میں لگا دیا گیا ہے، کارکن اپنی تیاری جاری رکھیں۔