شوبز

بالی ووڈ سینما اپنے رقص‘گانوں کیوجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے‘دیپیکا پڈوکون

مجھے فخر ہے کہ میں بالی ووڈ انڈسٹری کا حصہ ہوں،رواں سال 17 اور 18 مئی کو ہونیوالے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ بالی ووڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کیوجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔منگل کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بالی ووڈ انڈسٹری کا حصہ ہوں،رواں سال 17 اور 18 مئی کو ہونیوالے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی۔
خوشی ہے کہ عالمی سطح پر لوگ مجھے پہچانتے ہیں اور میرے کام کو سراہتے ہیں اور مجھ سے پیار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلم ایکس ایکس ایکس ریٹرن آف ایگزینڈر کیج ہے جس میں انہوں نے اہم کردار نبھایا،،فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close