اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے فارم 45 کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے الزامات مسترد کردئیے

ایک کے بجائے دو پولنگ ایجنٹس آ جاتے ہیں تو پھر وہاں سے ایک پولنگ ایجنٹ کو نکالا جا رہا ہے:سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد:سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے فارم 45 کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو آگاہ کیا جائے اس کا آزالہ کیا جائے گا۔بابر یعقوب کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بتایا جائے کہ کس آر او نے انہیں نتیجہ نہیں دیا، میں خود اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نہ فارم 45 کی کمی ہے اور نہ ہی کہیں فارم 45 روکے جا رہے ہیں، البتہ کچھ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ جن امیدواروں کے نتیجے اچھے نہیں آ رہے تو ان کے پولنگ ایجنٹس بغیر نتیجہ لیے جا رہے ہیں۔

پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالے جانے کے حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایک کے بجائے دو پولنگ ایجنٹس آ جاتے ہیں تو پھر وہاں سے ایک پولنگ ایجنٹ کو نکالا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، اے این پی، تحریک لبیک پاکستان اور ایم کیو ایم سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے فارم 45 نہ دینے اور پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکالے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close