اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ ماڈل ٹاﺅن میں ووٹ کاسٹ کیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے پولنگ اسٹیشن سے باہر آکر وکٹری کا نشان بھی بنایا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ ماڈل ٹاﺅن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشن سے باہر آکر وکٹری کا نشان بھی بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ حلقہ این اے 130کےلئے گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول ماڈل ٹاﺅن اے بلاک میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ اس موقع پر خواجہ احمد حسان ، حافظ نعمان سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

شہباز شریف نے بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد عملے سے ہاتھ بھی ملایا ۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد شہباز شریف نے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ وکٹری کا نشان بنا کراپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلمان شہباز کی اہلیہ زینب سلمان مذکورہ پولنگ سٹیشن میں موجود فہرست میں غلطی کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کئے بغیر واپس چلی گئیں اور کچھ دیر بعد اپنے شوہر سلمان شہباز کے ہمراہ واپس آکر دوبارہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close