اہم خبریںپاکستان

عوام نے پاک فوج کے خلاف گھناونے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی زندگیاں اپنی پاک سرزمین اور اپنے عوام کی جانوں کے حفاظت کے لیے وقف ہیں آج ایک بار پھر پاکستان کی فتح ہو گئی ہے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے آج مسلح افواج کے لیے عوام کے دلوں میں موجود محبت کو اپنی آنکھ سے دیکھ لیا ہوگا۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام نے پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا اور پاک فوج کے خلاف گھناونے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ فوج کو اپنے عوام کا غیر متزلزل اعتماد حاصل ہے، عوام کی اسی سپورٹ کی وجہ سے ہم مضبوط ہیں، پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی زندگیاں اپنی پاک سرزمین اور اپنے عوام کی جانوں کے حفاظت کے لیے وقف ہیں آج ایک بار پھر پاکستان کی فتح ہو گئی ہے۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی جانب سے پاک فوج کے لیے محبت کی تصاویر بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے ہر حصے میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ انتخابی عمل کو سیکیورٹی دینے، اسے شفاف اور محفوظ بنانے کے انتظامات پاک فوج کے سپرد کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close