اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں پی ٹی آ ئی کا جشن‘آتش بازی‘ قیادت بنی گالہ میں جمع

لاہور میں لبرٹی مارکیٹ چوک پر پی ٹی آ ئی کارکنوں کا جمع غفیر امڈ آ یا جہاں کھلاڑی تمام رات جشن مناتے رہے‘ملتان ‘ راولپنڈی ‘ کراچی ‘ پشاور ‘ سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی جشن

لاہور:عام انتخابات میں نتائج کی آمد کیساتھ ہی را ت گئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابات میں کامیابی پر جشن منانا شروع کردیا۔ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے سڑکوں پر نکل کر جشن منایاگیامٹھائی تقسیم کی گئی۔لاہور میں لبرٹی مارکیٹ چوک پر پی ٹی آ ئی کارکنوں کا جمع غفیر امڈ آ یا جہاں کھلاڑی تمام رات جشن مناتے رہے جبکہ پارٹی قیادت بنی گالہ میں جمع ہو ئی۔

یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ٹوئیٹ بھی کردیا کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک، وزیراعظم عمران خان۔ لاہور اور دیگر شہروں میں پی ٹی آ ئی کارکنوں کی جانب سے زبر دست آ تش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔لاہور کے علاوہ ملتان ‘ راولپنڈی ‘ کراچی ‘ پشاور ‘ سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آ ئی کے کھلاڑیوں نے جشن منایا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close