شوبز

پاکستانی فنکاروں بھی ووٹ ڈالنے کے لئے میدان میں آگئے

انتخابات 2018 پاکستانی سیاست میں نہایت اہم الیکشن ہیں اس بار عوام اور سیاسی رہنماوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی بڑھ چڑھ کرانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

کراچی: ملک میں آج پولنگ کا عمل جاری ہے سیاسی قائدین اور اہم شخصیات سمیت ملک کے تقریباً 10 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انتخابات 2018 پاکستانی سیاست میں نہایت اہم الیکشن ہیں اس بار عوام اور سیاسی رہنماوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی بڑھ چڑھ کرانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاست سے دور رہنے والے فنکاروں نےاس بار نہ صرف لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا بلکہ انہیں گھر سے باہر نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی ترغیب بھی دی۔معروف اداکارو سماجی رہنما حمزہ علی عباسی کا جھکاو اداکاری کے علاوہ سیاست میں بھی ہے اور الیکشن سے قبل وہ لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرتے رہے تھے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنا قومی فریضہ اداکرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا اورسوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سےاپیل کی کہ مہربانی کرکے گھر سے باہر نکلیں اورووٹ ڈالیں۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کیا اور یہ خبرٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ماورا حسین نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا اور لکھا کہ جس طرح اسلام آباد خوبصورت ہے اسی طرح ہمارا ملک بھی مستقبل میں خوبصورت ہوگا۔

اداکارہ عروہ حسین نے بھی اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا اورووٹ کاسٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر پر اب صرف عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انشا اللہ لکھا۔ عروہ حسین نے تمام لوگوں سےاپیل کی کہ ا±ٹھیں، پولنگ اسٹیشن جائیں اور پاکستان کے مستقبل میں اپنا حصہ ڈالیں۔پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ”میں پاکستانی ہوں، جو تبدیلی کے لیے گھر سے نکل رہی ہے، جی ہاں ہر ایک ووٹ گنا جائے گا، خدا ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہے، ہمارا مستقبل آج دئیے جانےوالے ووٹوں پر منحصر ہے، رابی پیرزادہ پاکستان تحریک انصاف کی ہامی ہیں۔“

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close