
ساہیوال: پنجاب اسمبلی کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ساہیوال سے پی پی حلقہ 201 سے تحریک انصاف کے رائے مرتضٰی اقبال نے میدان مار لیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 201 ساہیوال 6 سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ اقبال 44 ہزار 221 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد حنیف 33 ہزار 497 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔