بین الاقوامی

امریکا سے دھمکیوں کی چھاوں میں مذاکرات نہیں ہوں گے‘ایران

واشنگٹن کو چاہئے وہ اپنی حیثیت‘پوزیشن دونوں کو دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبے پر بات کرے،ترجمان ایرانی محکمہ خارجہ بہرام قاسمی

تہران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کے سائے میں امریکا کےساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا‘ہم دباو بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے‘امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت اور پوزیشن دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبے پر بات کرے۔جمعرات کو ترجمان ایرانی محکمہ خارجہ بہرام قاسمی نے دارالحکومت تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ایک مہذب اور بہادر قوم ہے‘جو دھمکیوں کا جواب دھمکی سے اور عزت و احترام کا جواب عزت سے دے سکتی ہے۔

ایران دھمکیوں کے سائے میں امریکا کےساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا‘امریکا بھول جائے کہ وہ دھمکیاں د کر ایران کو مذاکرات پر مجبور کر سکے گا‘ہم دباو‘بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ آج بھی ماضی کی طرح امریکی حکام پر مذاکرات کا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا لہذا امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت اور پوزیشن دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبے پر بات کرے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے نکل جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی ہے جبکہ حالیہ کچھ روز میں دونوں جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ بھی دیکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close