بین الاقوامی

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا حملہ، 3 فلسطینی جاں بحق

گزشتہ دنوں اقوامِ متحدہ کی ایما پر اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا، مذکورہ معاہدے میں مصری حکام بھی شامل تھے

غزہ: فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔قطری خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے بتایا کہ 28 سالہ احمد البسوس، 29 سالہ عبادا، اور 27 سالہ محمد الاریر فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ٹویٹر پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سرحد پر تعینات فوجیوں پر کیے جانے والے حملے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں واقع حماس کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔تاہم غزہ پر حکومت کرنے والی تنظیم حماس کی جانب سے حالیہ حملے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوامِ متحدہ کی ایما پر اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا، مذکورہ معاہدے میں مصری حکام بھی شامل تھے۔یہ معاہدہ ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے گئے حملوں میں 4 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا تھا تا کہ خطے میں صورتحال معمول پرلائی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close