اہم خبریںپاکستان

عام انتخابات میں واضح برتری، تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کیلئے متوقع ناموں پر غور شروع کردیا

عمران خان وزیراعظم، پرویز خٹک وزیر داخلہ،شیریں مزاری وزیر دفاع، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، شیخ رشید وزیر ریلوے، فواد چودھری کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ءمیں واضح برتری کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کیلئے وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانےوالے ارکان اور انہیں دیئے جانے والے قلمدان پر غور شروع کردیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں واضح برتری کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے والے ارکان اور ان کو سونپے جانے والے قلمدان پر غور شروع کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہونگے جن کی کابینہ 18 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں جبکہ زرتاج گل وزیر یا اتحادی جماعتوں میں سے کسی ایک کے رہنماءڈپٹی سپیکر بنایا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جبکہ اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کا اعلان عمران خان پہلے ہی کرچکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کیلئے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام پر غور کیا جارہا ہے ۔

وزارت دفاع کیلئے شیریں مزاری اور وزارت اطلاعات کیلئے فواد چودھری مضبوط امیدوار ہیں ۔عمران خان کی کابینہ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور انہیں وزارت ریلویز کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مخدوم خسرو بختیار، مراد سعید، سینیٹر چوہدری سرور، اعظم سواتی، غلام سرور خان، رمیش کمار، عامر لیاقت حسین اور شہریار آفریدی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک امین اسلم کو مشیر برائے ماحولیات کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close