بین الاقوامی

بیجنگ : امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا،حملہ آور گرفتار

پولیس نے بم دھماکے کرنے والے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے

بیجنگ: چین میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں حملہ آور زخمی ہو گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے قریب بم دھماکا ہوا ہے تاہم اس دھماکے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بم دھماکے کرنے والے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بیجنگ پولیس کا کہنا ہے کہ 26 سالہ مشتبہ شخص نے امریکی سفارت خانے کے قریب کم شدت کے بم کا دھماکا کیا جس میں وہ خود زخمی ہو گیا۔ گرفتار مشتبہ ملزم کا تعلق منگولیا سے ہے جب کہ ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان ذہنی امراض خصوصا واہمے کے مرض کا شکار تھا۔واضح رہے چین میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاحال دونوں حکومتوں کے درمیان معاشی سرگرمیوں پر تناوکی کیفیت قائم ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیاءپر ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close