اہم خبریںپاکستان

اشرف غنی کی عمران خان کو مبارکباد، دورہ کی دعوت،چیئر مین نے قبول کر لی

عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد افغانستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد:افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو افغانستان میں آنے کی دعوت دی ہے ۔ افغان صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ انہوںنے عمران خان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں انہیں کابل آنے کی کھلی دعوت دی ہے ۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے عمران خان نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔

اشرف غنی نے کہاکہ دونوں نے ماضی کو بھلانے اور پاکستان، افغانستان کے خوشحال سیاسی، سماجی اور اقتصادی مستقبل کی نئی بنیادیں رکھنے پر اتفاق کیا ۔دریں اثناءتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے اسلام آباد میںمیڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے افغان صدر کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کی ہے اور وہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد افغانستان کا دورہ کرینگے ۔ دوسری جانب اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے اپنے ٹوئٹر پر کہاکہ صدر اشرف غنی نے عمران خان کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close