اہم خبریںپاکستان

این اے 73:دوبارہ گنتی میں خواجہ آ صف کی فتح برقرار

دوبارہ گنتی کے بعد خواجہ آصف کے ووٹ ایک لاکھ 17002 جبکہ عثمان ڈار کے ایک لاکھ 15596 ہو گئے

سیالکوٹ:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار اور خواجہ آصف کے ووٹوں میں اضافہ ہوگیا تاہم مسلم لیگی امیدوار خواجہ آصف دوبارہ کامیاب رہے ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں مسترد شدہ 7 ہزار 300 ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال اور گنتی کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کے 132 ووٹ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف کے 45 ووٹوں میں اضافہ ہوگیا۔

تاہم خواجہ آصف کے ووٹ پھر بھی زیادہ نکلے،اس حلقہ سے خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو شکست دی ہے۔پہلے عثمان ڈار اور خواجہ آصف کے ووٹوں میں 1493 کا فرق تھا جو اب کم ہوکر 1406 رہ گیا ہے،دوبارہ گنتی کے بعد خواجہ آصف کے ووٹ ایک لاکھ 17002 جبکہ عثمان ڈار کے ایک لاکھ 15596 ہو گئے ۔ادھر عثمان ڈار مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے اس عمل کو مسترد کر چکے ہیں اور انہوں نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے جس کےلئے الیکشن کمیشن میں نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close