شوبز

عامر خان، عمران خان کی جیت کا جشن منانے پاکستان آئیں گے

عمران خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے جذبے اور قوم کے لیے کچھ کرنے کی لگن کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:لی ووڈ سپر سٹار

کراچی: پاکستانی گلوکارواداکارعلی ظفر نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان آنے کا اپنا وعدہ یاد دلایاہے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے پوری دنیا میں کروڑوں مداح موجود ہیں لیکن خود عامر خان سابق پاکستانی کرکٹراور پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے جذبے اور قوم کے لیے کچھ کرنے کی لگن کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آج سے تقریباً 6 برس قبل عمران خان نے بھارت میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی، اس تقریب میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی موجود تھے۔ تقریب کے میزبان نے جب عامر خان سے عمران خان کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے کہا تو عامر خان نے سب سے پہلے عمران خان کی تعریف کی اور کہا آپ نے تمام سوالوں کا بہت اچھے طریقے سے جواب دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close