اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے 11 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف لینے کا اعلان کر دیا

کے پی وزیرِ اعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ عوام کی بہتری کے لیے کیا ہے،عمران خان

پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 11 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہامیں 11 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف لوں گا۔عمران خان نے خطاب میں کہا کہ وہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا آئندہ 48 گھنٹوں میں وزیرِ اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دوں گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کے پی وزیرِ اعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ عوام کی بہتری کے لیے کیا ہے۔، انھوں نے واضح کیا۔وزارتِ اعلیٰ کے سلسلے میں کسی بلیک میلنگ میں نہیں آﺅں گا۔عمران خان نے اپنے خطاب میں سندھ کے حوالے سے بھی بات کی ان کا کہنا تھا کہ اندرونِ سندھ کی پس ماندگی کا خاتمہ تحریکِ انصاف کی اولین ترجیح ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close