شوبز

گلوکاری انتہائی مشکل فن ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ‘ گلوکارہ شاہدہ منی

پاکستان کی دھرتی میں ایسے عظیم گلوکار پیدا ہوئے ہیں جنہوںنے اپنی گائیکی سے پوری دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوایا، گلوکارہ

لاہو ر:پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ گلوکاری انتہائی مشکل فن ہے جس کیلئے برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ، سر کی سین کو سمجھنے کیلئے بھی استاد کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی خود کو بڑی گلوکارہ نہیں سمجھا بلکہ جب بھی پرفارم کرتی ہوں تومیر ے ذہن میں ہوتا ہے کہ آج میرا پہلا دن ہے اور جس قدر ہوسکے اچھے انداز میں پرفارم کروں۔

میںنے باقاعدہ ماہرا ستادوں سے گلوکاری کی تربیت حاصل کی ہے اور روزانہ گانے کی ریاضت کیلئے چار گھنٹے کا وقت نکالتی ہوں۔ سردی گرمی کی پراہ کئے بغیر ریاضت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ گلوکارہ نے نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی میں ایسے عظیم گلوکار پیدا ہوئے ہیں جنہوںنے اپنی گائیکی سے پوری دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close