کھیل

جے سوریا کا عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر نیک خواہشات کا پیغام

میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے عمران خان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا‘سنتھ جے سوریا

کولمبو:سری لنکا کے سابق کرکٹ اسٹار سنتھ جے سوریا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔جے سوریا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ میرے لیے بہت ہی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ مجھے آپ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، میری دعا ہے کہ خدا آپ کو پاکستان کو بلندیوں پر لے جانے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔ عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان اور دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ان کو پاکستان کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close