کاروبار

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد :نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51پیسے کا اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2018کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں ہونےوالے 51 پیسے کے اضافے سے صارفین پر ساڑھے 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close