کھیل

ون ڈے رینکنگ؛ فخر زمان پہلی بار ٹاپ 20 میں شامل

دبئی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اوپنر فخرزمان پہلی بار ٹاپ 20 میں شامل ہوگئے، 8 درجے بہتری نے 16ویں پوزیشن کا حقدار بنوادیا۔گزشتہ روز جاری ہونے والی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاک، زمبابوے سیریز کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھاگیا، قومی اوپنر نے افریقی ملک کیخلاف پانچ میچز کی سیریز میں 515رنز بناکر اپنی اہمیت منوالی تھی،اس میں گرین شرٹس کیلیے پہلی ڈبل سنچری کا کارنامہ بھی شامل رہا، اس کاوش پر فخر نے ایک ہی جست میں 8 درجے کی چھلانگ لگاکر16ویں پوزیشن لے لی، اس سے قبل زمبابوے سے سیریز کے تین ابتدائی میچز کی تکمیل پر 17 جولائی کو جاری ہونے رینکنگ میں فخر 24ویں نمبر پر تھے۔

فخر نے چوتھے میچ میں 210 ناٹ آوٹ اور پانچویں ون ڈے میں 85 رنز بناکر انھوں نے مزید آٹھ درجے بہتری پالی، بابر اعظم نے ایک درجے بہتری ملنے پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، انگلش اوپنر جوئے روٹ ایک قدم پیھچے ہٹنے پر تیسرے نمبر پر چلے گئے، ویرات کوہلی بدستور نمبرون ہیں، روہت شرما چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، روز ٹیلر چھٹے، ڈی کک ساتویں، فاف ڈوپلیسی آٹھویں،کین ولیمسن نویں اور شیکھردھون بدستور ٹاپ ٹین کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں۔

فخر کے ساتھی اوپنر امام الحق نے بھی حالیہ رینکنگ میں نمایاں بہتری پائی، نوجوان اوپنر نے ابتدائی تین میچز میں 70 درجے کی چھلانگ لگائی ، دو اختتامی میچز کے بعد انھیں مزید 51 درجے بہتری لیکر 43ویں پوزیشن پالی، پانچ میچز کی مکمل سیریزکے اختتام پر22 سالہ امام الحق121 پوائنٹس لے لیے، سیریز میں امام نے 395 رنز بنائے، جس میں تین سنچریاں شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز مین 2-1 سے کامیابی سمیٹنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال، شکیب الحسن ، محمود اللہ اور مشرفی مرتضیٰ کونمایاں بہتری حاصل ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close