کاروبار

ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کمی، انٹربینک میں ڈالر 122 کی سطح پرآگیا

روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کا بوجھ کم ہونے کا امکان

کراچی/لاہور: پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ایک ڈالر 122 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چار سال بعد کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کا بوجھ کم ہونے کا امکان ہے۔

حال ہی میں ایک ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کر گیا تھا تاہم اب اس میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100انڈیکس 314پوائنٹس اضافے سے 43ہزار کی حد عبور کرگیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close