اہم خبریںپاکستان

بلوچستان عوامی پارٹی کا وفاق و صوبے میں تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

بی اے پی وفاق میں کسی کیساتھ چل سکتی ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے: جام کمال‘ بلوچستان عوامی پارٹی کا حق ہے کہ وزیراعلیٰ انکی پارٹی کا ہو: شاہ محمود

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی میں بلوچستان میں حکومت بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں میں وفاق اور بلوچستان میں حکومت بنانے پر اتفاق ہوا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے بی اے پی وفاق میں کسی کے ساتھ چل سکتی ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے، ان کے ساتھ ملکر وفاق اور بلوچستان میں ایک بہتر حکومت بنائیں گے جب کہ تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی تعاون رہا ہے۔
انکاکہنا تھا کہ ہم نے بغیر کسی شرط کے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قوم کومبارک باد دیتا ہوں تمام معاملات طے کرلیے گئے ہیں، بلوچستان اور وفاق میں ٹیم ورک کے تحت کام کریں گے، تمام نکات پر ہمارا بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی اے پی کا حق ہے کہ وزیراعلیٰ ان کی پارٹی کا ہو۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ایسے ہیں جو بلوچستان میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم نے بلوچستان میں بی اے پی کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نئی سوچ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے اہم پیشرفت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close