بین الاقوامی

میکسیکو:مسافر طیارہ گر کر تباہ،85 زخمی

طیارے میں دو شیرخوار بچوں اور عملے کے چار ارکان سمیت 103 افراد سوار تھے،ایرو میکسیکو کمپنی کی واقعے سے معذرت

میکسیکو سٹی: شمالی میکسیکو میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 85 افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست ڈورنگو کے ایک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے پانچ منٹ بعد ہی ایرو میکسیکو کا طیارہ زمین پر آگرا۔طیارے میں دو شیرخوار بچوں اور عملے کے چار ارکان سمیت 103 افراد سوار تھے تاہم طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ لگنے سے قبل مسافروں اور عملے نے جہاز سے چھلانگ لگا دی اور محفوظ رہے۔

میڈیا پر نشر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز بالکل تباہ ہوچکا ہے اور اس میں سے دھواں اٹھ رہا ہے،ڈورنگو کے گورنر جوش روساس ایسپورو نے بتایا کہ جہاز کا بایاں پر زمین سے ٹکرایا، جس سے اس کے دو انجنز کو نقصان پہنچا،انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے میں آگ لگنے سے قبل ہی مسافر ایمرجنسی دروازوں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے، حادثے میں جہاز کا پائلٹ سب سے زیادہ زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت بھی اب خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب ایرو میکسیکو کمپنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اس واقعے پر بہت افسوس ہے اور ہم حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close