اہم خبریںپاکستان

نیب نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کیس میں شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا

شہباز شریف کو تحقیقات کےلئے 20 اگست کوطلب کیا گیا ہے ،پاورکمپنی کیس میں بھی 20 اگست کوطلب کررکھا ہے

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب ) نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کونیب لاہورنے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کیس میں تحقیقات کے لئے 20 اگست کوطلب کیا ہے جبکہ پاورکمپنی کیس میں بھی شہبازشریف کو20 اگست کوطلب کررکھا ہے۔
نیب لاہورنے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے۔واضح رہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیزمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 2مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close