شوبز

اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے ریڈار پر، آمدن کی تفصیلات طلب

اداکارہ کو ان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس میں ان سے سال 2016ءکے غیرملکی سفر کی تفصیلات مانگی گئی ہیں

لاہور:اپنی اداﺅں سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے جال میں آ گئیں ، سال 2016ءکا حساب کتاب مانگ لیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے تھیٹر کی سینئر اداکارہ نرگس کا مالیاتی آڈٹ جاری ہے۔
اداکارہ کو ان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس میں ان سے سال 2016ءکے غیرملکی سفر کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ اداکارہ سے آمدن اور اخراجات کا حساب دینے کا بھی کہا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے نرگس کو تمام تفصیلات جمع کرانے کے لئے 9اگست تک مہلت دی گئی ہے۔نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close