شوبز

جھانوی کپور کی پہلی فلم 100 کروڑ کمانے میں کامیاب

اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ”دھڑک“ کو شائقین نے خوب سراہا

ممبئی :آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ دنیا بھر سے 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری دیوی نے ایک عرصے تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور اب ان کی بیٹی جھانوی کپور بھی اپنی ماں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے فلم نگری میں داخل ہوئیں اور اپنی پہلی ہی فلم ’دھڑک‘ کے ذریعے دنیا بھر سے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔
ہدایتکار و فلمساز کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے فلم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ’دھڑک‘ عالمی سطح پر دل جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ”دھڑک“ کو شائقین نے خوب سراہا ہے۔کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی جھانوی کپور اور ایشان کھتر کی فلم کی کہانی امیر لڑکی اور غریب لڑکے درمیان محبت اور پھر اس محبت کے درمیان آنے والی مشکلات کے گرد گھومتی ہے جبکہ یہ مراٹھی فلم ”سیرت“کا آفیشل ری میک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close