کھیل

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ 5 اگست کو کھیلا جائیگا

کینڈی :سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 5 اگست کو کینڈی میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے 5 اگست، چوتھا ون ڈے 8 اگست پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close