اہم خبریںپاکستان

عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں، نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ لینے دوں گا :عمران خان

وزیراعظم ہاوس میں نہیں رہیں گے تاہم منسٹر انکلیو کے اسپیکر ہاوس میں قیام پر غور جاری ہے،چیئرمین

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں، نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ لینے دوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہاوس میں نہیں رہیں گے تاہم منسٹر انکلیو کے اسپیکر ہاوس میں قیام پر غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرا کا پروٹول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام وزرا عمران خان کے بنائے گئے ایس او پیز کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا جب کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close