کاروبار

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں اضافہ

کراچی :انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں اضافہ جبکہ فروخت میں استحکامرہا،اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالراور یوروکی قیمت فروخت میں کمی،جبکہ یوروکی قیمت خرید،برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید،سعودی ریال،یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی فروخت اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں10پیسے کی کمی جبکہ فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.80روپے سے بڑھ کر123.90روپے اور قیمت فروخت124.00روپے پرمستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید123.00روپے سے گھٹ کر122.50روپے اورقیمت فروخت124.00روپے سے گھٹ کر123.50روپے ہوگئی۔
جمعرات کویوروکی قیمت خرید میں2.00روپے کااضافہ اورقیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید میں1.75روپے کی کمی اور قیمت فروخت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید138.75روپے سے بڑھ کر140.75روپے اور قیمت فروخت144.50روپے سے گھٹ کر143.50روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر158.75روپے اور قیمت فروخت162.00روپے پرمستحکم رہی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں80پیسے اوریواے ای درہم کی قدرمیں60پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.50روپے سے بڑھ کر32.30روپے اورقیمت فروخت32.50روپے سے بڑھ کر33.30روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید32.50روپے سے بڑھ کر33.10روپے اورقیمت فروخت33.50روپے سے بڑھ کر34.10روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے مستحکم رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close