کھیل

کرکٹر عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کیلئے آپریشن کامیاب

کامران اکمل اور عمراکمل کے بھائی عدنان اکمل کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا گردے کی پتھری نکالنے کے لئے لیزر آپریشن کامیاب رہا ہے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کیلئے آپریشن کامیاب ہو گیا۔ کامران اکمل اور عمراکمل کے بھائی عدنان اکمل کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا گردے کی پتھری نکالنے کے لئے لیزر آپریشن کامیاب رہا ہے، ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدنان اکمل نے ٹوئٹر پر ہسپتان میں بیڈ پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میرے لیے دعاکریں کیونکہ مجھے آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔
میرا یقین ہے کہ آپ اپنے گھر والوں اور دنیا کو جو بہترین تحفہ دے سکتے ہیں وہ آپ کا صحتمند ہونا ہے۔واضح رہے کہ عدنان اکمل پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز میں 3 نصف سنچریز کی مدد سے 591رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے 5 ون ڈے انٹرنیشنلز بھی کھیل رکھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close