اہم خبریںپاکستان

بہت سی قوتیں ڈیم کے مقصد کو پورا نہیں ہونے دینا چاہتیں:چیف جسٹس پاکستان

وفاقی حکومت ڈریپ کے مستقل چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا عمل مکمل کرے ‘چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت

لاہور:سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیسز 10ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیدیا جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بڑے دکھ کے ساتھ کہتا ہوں کہ بہت سی قوتیں ڈیم کے مقصد کو پورا نہیں ہونے دینا چاہتیں تاہم ہمیں ایسے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے 2013ءسے پہلے از خود قیمتیں بڑھائیں، 2015ءکی پالیسی کے تحت 2 ہزار کیسز نمٹائے جبکہ ادویات پر بار کوڈ شائع کرنے کے لیے 2 سال کا وقت دیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پالیسی کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی، بار کوڈ کی اشاعت کے لیے فارماسوٹیکل انڈسٹری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر عمل درآمد کروائیں، دنیا میں بار کوڈ سسٹم رائج ہے، ادویات کی قیمتوں کے کیس کے بعد ہیپاٹائٹس سی اور گردوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے کام کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مدد درکار ہوگی، آپ کو اندازہ ہے کہ گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کتنے مریض ہیں، ہیپاٹائٹس سی کے تدارک کے لائحہ عمل کے لیے سیمینار بھی ارینج کریں گے۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بڑے دکھ کے ساتھ کہتا ہوں کہ بہت سی قوتیں ڈیم کے مقصد کو پورا نہیں ہونے دینا چاہتیں تاہم ہمیں ایسے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔
عدالت نے ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیسز 10ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ ڈریپ ادویات پر بار کوڈز شائع کرنے کیلئے فارما سوٹیکل انڈسٹری کے اتفاق رائے سے عمل درآمد کروائے، اس کے علاوہ عدالت نے وفاقی حکومت کو ڈریپ کے مستقل چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close