بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے سوپورمیں 2 نوجوان شہید کردیئے

ضلع کپواڑہ کے علاقوں میں ہڑتال، انٹرنیٹ سروس معطل، تعلیمی ادارے بند

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سوپور میں دو نوجوان شہید کر دیئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو سوپورکے علاقے دھرسو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ ان تازہ شہادتوں کے نتیجے میں گزشتہ روز سے مقبوضہ وادی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہو گئی۔
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں ظہور احمد اور بلال احمد شاہ نامی نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا ۔ نوجوانوں کی شہادت پر آ ج کپواڑہ کے مختلف علاقوںمیں ہڑتال ہے ۔ قابض انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے کپواڑہ قصبے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ قابض اہلکاروں نے کپواڑہ قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے ہیں۔
انتظامیہ نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیںجبکہ سوپور کے علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ادھر قابض انتظامیہ نے تحریک حریت جموںوکشمیر کے رہنما عمر عادل ڈار پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموںخطے کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close