شوبز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا منظربدل گیا ہے،کبریٰ خان

آج کی لڑکی کے لئے کچھ بھی کرنا ناممکن نہیں جو نہایت خوبصورت بات ہے:انٹرویو

کراچی :پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ جدید دور کی عکاسی کرنے والے ہدایت کاروں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا منظر بدل کر رکھ دیا ہے۔ انٹرویو دیتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ جدید سوچ رکھنے والے فلم سازوں کی انٹری سے پاکستانی فلمی صنعت میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے یکساں حقوق کے لئے آج پاکستانی شوبز صنعت سے وابستہ کتنے پروڈیوسر، فلم ساز اور اداکار سرگرم ہیں۔پاکستانی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ نئے خیالات نے نئے موضوعات کو جنم دیا ہے، آج کی لڑکی کے لئے کچھ بھی کرنا ناممکن نہیں جو نہایت خوبصورت بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close