اہم خبریںپاکستان

پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کررہے ہیں:آرمی چیف

جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں،ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار کو اہم ترین قرار دیدیا اور کہا ہے کہ ریاست انتہاپسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مرکز کا دورہ کیا اور نئے انٹرنیز سے ملاقات کی اور انٹرن شپ مکمل کرنے پر طلباءکو مبارکباد پیش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کررہے ہیں،یہی نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں،ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں،نوجوان پرعزم رہیں اورایسے تمام خطرات کو شکست دیںاور وہ پاکستان کو اس کی درست منزل کی طرف لے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹاکوقومی دھارےمیں لانا پائیدار امن،سماجی واقتصادی ترقی اور استحکام لانے میں مدددےگا،فاٹاکوطویل عرصے سے نظرانداز کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تعلیم کو ہماری قومی ترجیح ہونا چاہیے،پاک فوج تعلیم بالخصوص بلوچستان میں مکمل تعاون دینے کاعزم کیے ہوئے ہے تاہم بلوچستان میں نسٹ کیمپس اور خوشحال بلوچستان ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close