کاروبار

پی آئی اے میں گزشتہ دس سال میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا انکشاف

اسلام آباد:پی آئی اے میں گزشتہ دس سال میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خسارے کا شکارقومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹس میں دس سال کے دوران 4 ہزار 795 افراد کوبھرتی کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2013 تک 3 ہزار 917 افراد کو بھرتی کیا گیا۔ 2008 میں 553، 2009 میں 867، 2010 میں 1298 افراد کو 2011 میں 662، 2012 میں 279، 2013 میں 258 افراد کو جب کہ 2014 سے 2017 تک 878 افراد کو پی آئی اے میں بھرتی کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق خسارے میں چلتی ایئرلائن میں بڑی پیمانے پربھرتیاں ہوئیں اورقومی ایئرلائن کا خسارہ نکالنے اور بحالی کا کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close