پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں منگل کو ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاری بیان کے مطابق اس موقع پر روسی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close