اہم خبریںپاکستان

اگر انسان چاہے توسب کچھ ہوسکتا ہے،عمران خان

کسی کو صوابدیدی فنڈ جاری نہیں کیے جائیں گے ،قانون تبدیل کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے،چیئرمین تحریک انصاف

پشاور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں،اگر انسان چاہے توسب کچھ ہوسکتا ہے،پاکستان کومعاشی طورپر بہت مسائل درپیش ہے،بہت کام کرنا ہوگا۔ احتساب سب کا ہوگا کوئی وزیر اور مشیرنہیں بچے گا۔ کسی کو صوابدیدی فنڈ جاری نہیں کیے جائیں گے ۔قانون تبدیل کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے ۔
انہوں نے وزراءکو صبح نو بجے دفتر پہنچنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نیب میں پیش کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کاکہنا تھا کہ ہم حکومت میں نہیں جہاد کرنے آئے ہیں جو حالات اب ہے وہ پہلے نہیں تھے، پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے۔
مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔لیکن ہرقسم کے حالات کاڈٹ کرمقابلہ کریںگے۔ آ ئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہوگا۔ بہت سوچ بچار کرنی ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ تمام ممبران پوری تیاری کے ساتھ اسمبلی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنائی جائے،، مخصوص نشستوں پر آنے والے لوگوں کو تیاری کیساتھ اسمبلی میں ٓانا چاہیے ۔ماضی میں اقتدارمیں آنے والے لوگوں نے اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کیا ہم حکومت میں نہیں جہاد کرنے آئے ہیں،انسان اگر چاہیے تو سب کچھ ہوسکتاہے۔
میری جدوجہد واضح مثال ہے۔ غیر ضروری اخراجات ختم کرکے عوام کی ترقی پر وسائل استعمال کرینگے کمیٹی بنائیں گے تاکہ وزیراعظم صدر ،وزیروں کے خرچے کم کرینگے ۔پچاس فیصد پاکستانی دو وقت کی روٹی سے محروم ہے۔ مدینہ کی ریاست نے قانون کی بالادستی قائم کرکے فلاحی ریاست قائم کی اورمسلمانوں نے ترقی کی، ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانی ہے۔
اقتداراپنی ذات کےلئے نہیں لوگوں کی خدمت کرنی ہے ۔خیبرپختونخوا مےں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بلدیات، پولیس اور تعلیم میں مزید کام کرنے ہونگے۔ نیا پاکستان بنانا ہے۔ لوگوں کو مایوس نہیں کریںگے۔ وزیروں، مشیروں اور تمام اراکین کا احتساب کرینگے، وزیروں کو نو بجے دفتر آنا ہو گا۔ کوئی صوابدیدی فنڈز کسی کے پاس نہیں ہونگے۔قانون کے ذریعے یہ فنڈز ختم کرینگے۔ پرویز خٹک نے بڑی مشکل سے حکومت چلائی ہے کبھی کوئی چیز چھپی نہیں رہ سکتی اس لئے احتیاط کے ساتھ کام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close