کھیل

محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹگری ملنے پر ناخوش

ٹیسٹ آل راﺅنڈ اس صورت حال میں خاصے دلبرداشتہ ہیں اور کرکٹ سے کنارہ کشی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے لگے ہیں

لاہور : آل راﺅنڈر محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے سے ناخوش ہیں اور انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ میں”بی“کیٹگری دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں تنزلی کردی گئی ہے، جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیسٹ آل راﺅنڈ اس صورت حال میں خاصے دلبرداشتہ ہیں اور کرکٹ سے کنارہ کشی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے لگے ہیں۔
پاکستان کے لیے 333 بین الاقوامی میچز کھیلنے والے محمد حفیظ کے انتہائی قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ” مسٹر پروفیسر “کے نام سے مشہور محمد حفیظ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کریں گے۔محمد حفیظ کا موقف ہے کہ وہ پیسے کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے اعزاز سمجھ کر خدمات انجام دیتے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں انہیں بلاوجہ نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close