اہم خبریںپاکستان

نوازشریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست منظور

کیپٹن(ر)صفدر کی سزامعطلی کی درخواست پرسماعت (آج) نوازشریف اورمریم نوازکی سزامعطلی سے متعلق درخواست پرسماعت پیرکوہوگی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنسز جج محمد بشیر کی عدالت سے کسی دوسری عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عامرفاروق اورنیب پراسیکیوٹر سردارمظفر کے درمیان مکالمہ ہوا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کے قانونی حوالے میں آپ کی بات کاجواب موجود ہے،حوالے کے مطابق سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کیس منتقل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانونی حوالے کے مطابق چارج فریم ہونے یانہ ہونے کی بھی پابندی نہیں،دوسری عدالت منتقلی کے بعداسی سٹیج سے آگے بڑھایاجائےگا۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ میراموقف ہے چارج فریم ہونے کے بعدکیس منتقل نہیں کیاجاسکتا۔عدالت نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر نے کے کچھ دیر بعد سنایا ۔
فیصلے میں مذکورہ دونوں ریفرنسز جج محمد بشیر کی عدالت سے کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کیپٹن(ر)صفدر کی سزامعطلی کی درخواست پرسماعت (آج) بدھ کو ہوگی،نوازشریف اورمریم نوازکی سزامعطلی سے متعلق درخواست پرسماعت پیرتک ملتوی کردی گئی ہے ، جمعرات اور جمعہ کو بینچ دستیاب نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close