کاروبار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 42800 کی نفسیاتی حدسے گرگیا

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 42800 کی نفسیاتی حدسے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب55کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت55.71فیصدزائدجبکہ52.39فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکل، توانائی،فوڈ،سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42993 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 42705پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں میں لسٹیڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس48.53پوائنٹس کمی سے42760.13پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے165کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ،197کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1 ارب55 کروڑ94لاکھ30ہزار76روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر87کھرب65 ارب50 کروڑ41لاکھ14ہزار235روپے ہوگئی ۔
منگل کومجموعی طور پر23کروڑ95لاکھ17ہزار630 شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت8کروڑ57لاکھ3ہزار50 شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے10300.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت70.00روپے اضافے سے7969.00روپے پر بند ہوئی۔
نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے3050.00روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت26.74روپے کمی سے603.19پر بند ہوئی ۔منگل کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں3کروڑ33لاکھ60ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے اضافے سے14.22روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ62لاکھ44ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت50پیسے اضافے سے41.46روپے ہو گئی۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس29.72پوائنٹس کمی سے21150.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس61.92پوائنٹس اضافے سے73462.61پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس0.90پوائنٹس اضافے سے30946.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close