بین الاقوامی

افغانستان :سڑک کنارے بم دھماکہ،8ہلاک

دھماکا صوبے بلخ میں ضلع شولگرہ میںاس وقت ہوا جب ایک کار سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد سے ٹکرائی،پولیس چیف شرجان درانی

بلخ: افغانستان کے صوبے بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ میں ضلع شولگرہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صوبے بلخ کے پولیس چیف شرجان درانی نے کہا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک کار سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد سے ٹکرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close