اہم خبریںپاکستان

حسن اور حسین نواز بلیک لسٹ میں شامل، پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے

نیب کادونوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا بھی فیصلہ

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جبکہ نیب نے دونوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیب نے حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جس پر نگران کابینہ نے فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو درخواست دی تھی جس میں حسن اور حسین نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا  ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں افراد پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا میں کہیں سفر نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب نے ریفرنسز دائر کیے جس میں نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدرکو سزا سنائی جاچکی ہے جب کہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں مفرور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close