اہم خبریںپاکستان

دوبارہ گنتی کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ،:خواجہ سعد رفیق

ایک دن کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کے بوگس ووٹ نکلے تو گنتی رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئے،واضح ہو گیا دال میں کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے

لاہور :مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی دوبارہ گنتی رکوانے کے لئے بھاگ دوڑ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ،مجھے نئے قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ہے ،واضح ہو گیا کہ دال میں کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںکہا کہ حلقہ این اے 131سے عمران خان کو 680 ووٹوں سے جیتا ہوا بتایا گیا تھا ،2835 مسترد شدہ ووٹوں اور صرف پانچ پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں عمران کے 78+39=117ووٹ کم ہو چکے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءکو مکمل نظر انداز کردیا گیا ،مجھے نئے قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔
ایک دن کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کے بوگس ووٹ نکلے تو گنتی رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ک عمران نے اپنی بوگس کامیابی کی اصلیت خود ہی بتا دی۔انہوں نے کہا کہ عمران کی دوبارہ گنتی رکوانے کے لئے بھاگ دوڑ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ، دوبارہ گنتی رکوانے کے عمل سے واضح ہو گیا ہے کہ دال میں کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے ، عمران جھرلو وزیر اعظم اور ان کی حکومت جبر اور دھاندلی کی پیداوار ہو گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close