کھیل

شاہد آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کا گھٹنے کی انجری سے نجات کے لئے بحالی پروگرام چل رہا ہے اس لئے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس مرتبہ سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی نہیں کر سکوں گااور گھر بیٹھ کر ہی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کروں گا۔مجھے یقین ہے کہ عماد وسیم میرا خلا ءپر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close