اہم خبریںپاکستان

ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کوکل طلب کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کی راز داری کی خلاف ورزی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوکل جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنماءاور عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے اور استدعا کی کہ این اے 53 میں از خود نوٹس سے متعلق درخواست کی سماعت 8 اگست (بدھ) کو ہی کی جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی درخواست پر کیس کی سماعت 16 اگست کومقرر کی تھی ۔
بدھ 8 اگست کو کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی، آپ سماعت  جمعرات پر رکھ لیں ۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ جمعرات کو پیش ہوں۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 53اسلام آباد کے ایک پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا کی موجودگی میں اپنے ووٹ پر مہر لگائی تھی جس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close