اہم خبریںپاکستان

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سزا معطلی درخواست دوبارہ جمع کرائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست ترمیم کے ساتھ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ایک سال قید کی سزا معطل کرنے کےلئے دائر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست پر سماعت کی ۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 174 صفحات کے عدالتی فیصلے میں ان کے موکل کے خلاف صرف ایک لائن لکھی گئی جس میں سزا سنائی گئی ہے۔
ان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل سمیت تمام ملزمان کو عدالت نے کرپشن سے متعلق نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے فور سے بری کر دیا تاہم دیگر دفعات کے تحت سزا سنائی گئی۔احتساب عدالت نے فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے کی گواہی پر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے کے الزام پر سنائی حالانکہ فورنزک ایکسپرٹ نے خود تسلیم کیا کہ 2005میں کیلبری فونٹ موجود تھااور وہ بھی ڈاﺅن لوڈ کر کے استعمال کر چکا ہے۔
جیرمی فری مین نے جے آئی ٹی کے کوئسٹ سالسٹر کو ٹرسٹ ڈیڈ کی تصدیق کی ۔جسٹس عامر فاروق نے کہا ابھی میرٹس پر بات نہ کریں تو بہتر ہے ¾ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اعتراض اٹھایا کہ اپیل سماعت کیلئے مقرر ہونے پر سزا معطلی کی درخواست غیر موثر ہوجاتی ہے۔عدالت نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی توجہ دلائی کہ ان کی درخواست میں احتساب عدالت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا ¾ آپ کی بنیادی استدعا ہی احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close