اہم خبریںپاکستان

دھاندلی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر نا اور آوار اٹھانا سب کا حق ہے:شہباز شریف

کیا مذاکرات کے بغیر دنیا زندہ رہ سکتی ہے ؟نہ کوئی این آر او دینا چاہتا ہے ،نہ ہی کوئی لینا چاہتا ہے

راولپنڈی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیا مذاکرات کے بغیر دنیا زندہ رہ سکتی ہے ؟نہ کوئی این آر او دینا چاہتا ہے ،نہ ہی کوئی لینا چاہتا ہے ،اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد پہلا مطالبہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا ہو گا ،نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں،انتشار کی سیاست نہیں چاہتے ،دھاندلی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر نا اور آوار اٹھانا سب کا حق ہے ، اس حق کو آئینی و سیاسی طریقے سے منوائیں گے ،جہاز میں پیسوں کے تھیلے بھر کر منڈی لگائی گئی ،انسانیت بھی شرما گئی ہے ۔
جمعرات کو اڈیالہ جیل میں میا ں محمد نواز شریف سے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ملاقات کی،جس میں انہوں نے میا ں محمد نواز شریف سے خیریت دریافت کی ۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،انتحابات میں مبینہ دھاندلی اور اسکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران میاں محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کو اپوزیشن کے احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں ۔
ملاقات کے بعد سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲ ،نو منتخب رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف ، سابق وزیر اطلاعات مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اورلیگی کارکنوں کے ہمراہ میڈا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میر ی نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن (ر)صفدر اور حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات کے دوران تمام لوگوں کے حوصلے بلند تھے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جیل میں قید قوم کےلئے بہت بڑی قربانی ہے،وہ لندن سے بیمار اہلیہ کو خدا حافظ کہہ کر آئے، وہ جانتے تھے قید کاٹنا پڑے گی اس لیے وہ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ قوم کےلئے آئے تھے ¾نواز شریف نے قوم سے دعا کیلئے کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پوری قوم کیلئے قربانی دے رہے ہیں ۔الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی نواز شریف سے نا انصافی ہوئی ہے ۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ملک میں دھاندلی والا الیکشن ہوا ہے، الیکشن سے پہلے بھی پری پول دھاندلی ہوئی، الیکشن کے دن بھی ہوئی، آج صورتحال یہ ہے کہ الیکشن جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی سراپا احتجاج ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ دھاندلی کا شور پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میڈیا میں بھی ہے، دھاندلی زدہ الیکشن کو قوم نے رد کیاہے۔شہباز شریف نے کہا کہ موسم خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے باہر ہم خیال جماعتوں کے احتجاج میں شریک نہیں ہو سکا ، لو گ جو بات کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں ،حقیقت یہی ہے جو میں نے بتا دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا احتجاج نہیں تھا اس کے بعد بھی ہمار ا احتجاج جاری رہے گا ، ہم نے اسمبلی میں حلف اٹھانا ہے ،مبینہ دھاندلی کے معاملے پر اسمبلی میںبات ہو گی ،تمام جماعتیں اپنی اپنی رائے دیں گی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہو ئی ہے ،ایوان میں اس دھاندلی کی تحقیقات کا پہلا مطالبہ ہو گا۔شہبار شریف نے کہا کہ الحمد اﷲ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پر عزم ہیں ، ان کے حوصلے بلند ہیں ، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ، وہ انتشار کی سیاست نہیں چاہتے لیکن وہ حق کی بات کر رہے ہیں ،ووٹ کے ساتھ بے انصافی ہوئی ہے ، دھاندلی ہوئی ہے ،اس پر آوار اٹھانا ہم سب کا حق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دن بھی دھاندلی ہوئی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی کے ساتھ جنگ لڑنے کی بات نہیں کر رہے وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں ،آئینی طریقے سے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف کو اپیل کرنے کا قانونی اورسیاسی حق ہے جسے وہ استعمال کریں گے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں فیصلہ ہوچکا ہے کہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جسے اس بات کی کھوج لگانے کا ٹاسک دیا جائے گاکہ الیکشن والے دن کیسے آر ٹی ایس بند کرایا گیا اور کیوں بند ہوا، پولنگ ایجنٹوں کو کیوں نکالا گیا؟ ان کی غیر موجودگی میں کس طرح ووٹوں کی گنتی ہوئی؟ مشینیں کیوں بند کرائی گئیں؟ ووٹر کی لائنیں سست روی کا شکار کیوں ہوئیں؟ اب تو عدالت عظمیٰ کا بھی بیان آگیا ہے، قوم کو یہ جاننے کا حق ہے۔
ایک سوال پر شہبار شریف نے کہا کہ کیا مذاکرات کے بغیر کبھی مسئلے حل ہوئے ہیں ؟نہ کوئی این آر او دینا چاہتا ہے اور نہ ہی کوئی لینا چاہتا ہے شہبار شریف نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہمارے کارکن گرفتار کئے گئے ، انکے اوپر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں ، ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں بند کیا گیا ،ہم نے صبر اور برداشت کے ساتھ مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن ) نے قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں ہیں ،پنجاب اسمبلی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار زیادہ جیتے ہیں ،عوام کی محبت تھی جس نے مسلم لیگ (ن ) کے امیدواروں کو ووٹ دئیے ۔ایک سوال پر شہبار شریف نے کہا کہ لو گ جہاز میں پیسوں کے تھیلے لے کر پھر رہے ہیں ، ان لوگوں نے پیسوں کے ذریعے منڈی لگائی ہوئی ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے ۔
میں اس کالے دھند ے میں اپنا منہ کالا نہیں کروا سکتا ، الحمداﷲ ہم نے قوم کی خدمت کی ہے ، قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا پسینہ بہایا ہے ،نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کے 14 اگست کو یوم آزادی کے بجائے یوم جہدوجہد کے طور پر منانے کے سوال پر شہبازشریف نے کہا کہ کیا ہم 14 اگست کی خوشیوں کے بعد شفاف الیکشن کی خوشیاں مناسکتے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close