شوبز

اپنے آپ کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہوں:کرینہ کپور

ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے، تیمور کی پیدائش کے بعد وزن کا بڑھنا فطری تھا

ممبئی : کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔ ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے، تیمور کی پیدائش کے بعد وزن کا بڑھنا فطری تھا۔کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت بھی اپنے موٹاپے اور شیپ سائز سے خوش تھی لیکن اب دوبارہ فٹنس فارم میں واپس آ رہی ہوں تاہم ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے۔
وزن میں کمی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ فرسٹ راﺅنڈ میں 20 اور دوسرے راﺅنڈ میں 32 کلو گرام وزن کم کیا۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی شریک حیات ہیں اور دونوں کی جوڑی بالی وڈ شوبز انڈسٹری میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے حوالے سے مشہور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close