کھیل

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ اتوارکھیلا جائیگا

کولمبو :سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواںاور آخری میچ اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے جو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں اور تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دی تھی تاہم میزبان ٹیم نے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close